وزیراعظم شہبازشریف نے بجٹ اہداف طے کر لیے، سینئر صحافی رضوان رضی

وزیراعظم شہبازشریف نے بجٹ اہداف طے کر لیے،  سینئر صحافی رضوان رضی

سینئر صحافی رضوان رضی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ اہداف طے کر لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کل بجٹ بنانے والی ٹیم کے ساتھ میٹنگ ملاقات کی ہے اور اس کے اہداف طے کئے۔

ان اہداف کے اندر پہلا ہدف یہ ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے اوپر کوئی نیا ٹیکس نہ صرف نہیں لگے گا بلکہ موجودہ ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی جائے گی۔

تنخواہ دارطبقے کو نئے بجٹ میں کیا ریلیف ملنے والا ہے، صحافی عمران وسیم نے بھی تصدیق کردی

اس طرح شہروں میں رہنے والوں پر ٹیکس کی شرح میں کمی ہو گی بلکہ دیہاتوں میں رہنے والوں کے لئے بھی خوشخبری ہے کہ زراعت پرکوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا بلکہ پرانے ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی جائے گی۔

رضوان رضی نے کہا کہ اگر اس جنگ لڑنے کے باوجود کوئی ٹیکس نہیں لگتا اور ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں ہوتا تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہو گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *