ویب ڈیسک ۔ سینئر صحافی سفینہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس میں تنخواہ دار طبقے اور زرعی شعبے کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان دو اہم طبقات پر نئے ٹیکسز نہیں لگائے جائیں گے اور پہلے سے عائد ٹیکسز میں بھی کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔
سفینہ خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیر اور ان کی ٹیم کی اولین ترجیح ہے کہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پوری ٹیم ایک صفحے پر ہو اور قومی ترقی کا عزم مشترک ہو، تو پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوششوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار نہایت اہم ہے، جو کہ ایک مضبوط اور ہم آہنگ قیادت کی علامت ہے۔