18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کا قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج

18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کا قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج

18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کے قانون کو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2025 خلاف قرآن، حدیث اور آئین کے خلاف بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بجٹ اہداف طے کر لیے، سینئر صحافی رضوان رضی

درخواست میں قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، شادی سے متعلق قانون میں قید بامشقت کی سزا رکھی گئی ہے جو کہ خلاف آئین و قانون ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قرآن و سنت کے منافی قانون کو کالعدم قرار دیا جائے اور ریاست کو اس قانون کے تحت مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے 30 مئی کو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل پر دستخط کرکے اس کی منظوری دی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *