چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت دیدی

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت دیدی

وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، آرٹیکل218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی جانی ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کے لیے اچھی خبر، آئی ایم ایف انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر آمادہ

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر مشاورت کے لیے 16 مئی کو خط بھیجا ہے، تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے تقرر پر مشاورت کے لیے تیار ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *