سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں جاری تیزی کی وجہ سیاسی استحکام، معاشی اشاریوں میں بہتری اور ممکنہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی امیدیں ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی اے  نے صارفین کو ’سم کارڈ ‘ سے متعلق انتباہ جاری کردیا

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جو مارکیٹ کے لیے مثبت علامت ہے ، مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تو اگلے سیشنز میں مزید بلندیوں تک پہنچنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *