ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 10 گولڈ، 3 سلور اور ایک براؤنز میڈل حاصل کر لیا ہے، پاک آرمی نے کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی ہے، 10 میں سے 9 گولڈ میڈل پاک آرمی نے حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی نے چھٹی بار کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا
تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ کا انعقاد 31-26 مئی 2025 تک جاری رہا جس میں پاکستان کی جانب سے 6 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کی جانب سے 5 کھلاڑیوں کا تعلق پاک آرمی سے تھا۔
مزید پڑھیں:مارگلہ ہلز پر لگی آگ بے قابو، پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے میں مصروف
ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 2025 میں 11 مختلف ممالک نے حصہ لیا جن میں پاکستان، تھائی لینڈ، عراق، ملیشیا، سری لنکا، بھارت، ساؤتھ کوریا، ایران، متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:شامی اسکالر ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی کا آپریشن ’بنیان مّرصوص‘ اور افواج پاکستان کی شاندار الفاظ میں تعریف