بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے نریندر مودی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک میں فرقہ وارانہ بیانیے کی پشت پناہی کر رہی ہے۔
سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے کرن تھاپر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرعام کہا جاتا ہے کہ “گولی مارو سالوں کو”، لیکن ایسے افراد کو حکومت کی حمایت اور ترقی دی جاتی ہے، جو نفرت انگیز باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے آئینی حلف کی روح کو پامال کیا ہے اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی رویہ ریاستی سرپرستی میں جاری ہے۔
گوپال پلئی نے واضح کیا کہ جو ہندو بھارت کے موجودہ حالات پر خاموش ہیں، وہ ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تفریق اور داخلی انتشار بھارت کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، اور ملک کا اتحاد مذہبی رواداری سے مشروط ہے۔