خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں صحت کارڈ پروگرام کی رقم میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خزانہ کے مطابق، رواں مالی سال کے دوران صحت کارڈ کے لیے 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ نئے بجٹ میں یہ رقم بڑھا کر 40 ارب روپے سے زائد رکھی جائے گی۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت خصوصی امراض کے علاج کے لیے بھی 2 ارب روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے، تاکہ سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مزید برآں، محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ نے صحت کارڈ پروگرام میں اصلاحات لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے، تاکہ نہ صرف مستحق افراد کو زیادہ مؤثر انداز میں سہولیات دی جا سکیں بلکہ بجٹ کے مؤثر استعمال کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔