عید کی تعطیلات میں شدید گرمی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

عید کی تعطیلات میں شدید گرمی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے صوبے میں 7 سے 12 جون کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق عید کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس دوران جنوبی و وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ اس سلسلے میں پی ڈی ا یم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہواؤں کا بھی خدشہ، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا بھی امکان ظاہر کیا ہے اس کے علاوہ گرمی کی شدت سے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے۔

پی ڈ ی ا یم اے نے عوام کو غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی سے بچنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت جاری کردی ہے ،کسانوں کو فصلوں کی کٹائی کے دوران احتیاط برتنے اور جانوروں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

عوامی آگاہی مہم کے ذریعے عوام کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے۔ پی ڈ ی ا یم اے مراسلے کے مطابق بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام پانچ کے اوقات میں براہ راست سورج میں نہ نکلے۔ ہیلتھ/میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کو فعال رکھنے کی ہدایت کردی ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *