ویب ڈیسک۔ وزرات خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ ابھی تک منسوخ نہیں کیا گیا اور ابھی تک تحریری صورت میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ پاک بھارت تعلقات 1948 کی پوزیشن پر واپس آ گئے ہیں۔ خواجہ آصف نے بھارت کے ہندوتوا نظریے کو خطے کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے حامی اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدہ غیر فعال ہو چکا ہے اب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو سیز فائر لائن سمجھا جانا چاہیے اور اس کی حیثیت کے بارے میں بات چیت کی ضرورت ہے۔
تاہم وزرات خارجہ کے ذرائع وفاقی وزیر دفاع کے دعویٰ کی تردید کررہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزرات خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ ابھی تک منسوخ نہیں کیا گیا اور ابھی تک تحریری صورت میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے۔