Skip to content
نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی
Home - آزاد سیاست - نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی
نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف رواں ماہ کے بلوں پر ملے گا۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔