ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء مہنگی، 6 سستی، 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عیدالاضحی اور بجٹ قریب آتے ہی ملک بھر میں اشیا ئے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 16.94 فیصد، آلو 11.52 فیصد، پیاز 5.21 فیصد، کیلے1.57 فیصد اورانڈوں کی قیمت میں 1.34 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.02 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 1.24 فیصد اور ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 1.02 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، اس کے علاوہ پیٹرول، تازہ دودھ، آٹا، دالیں اور گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے میں چکن کی قیمت میں 11.22 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 3.71 فیصد کمی ہوئی۔اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق گھی، کوکنگ آئل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔