پاکستان میں غربت کی شرح میں مزید ضافہ، ورلڈ بینک نے اعداد وشمار جاری کردئیے

پاکستان میں غربت کی شرح میں مزید ضافہ، ورلڈ بینک نے اعداد وشمار جاری کردئیے

ورلڈ بینک نے اپنی ایک حالیہ جاری رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان میں نچلے اور درمیانے آمدنی والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے، 10 کروڑ 79 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے غربت جانچنے کا اپنا نیا پیمانہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی  شرح 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہوگئی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں یومیہ 4.20 ڈالر آمدن سے کم کمانے والے غربت کی لکیر سے نیچے شمار کیے جاتے ہیں، پہلے غربت کا پیمانہ 3.65 ڈالر یومیہ آمدن تھا۔

عالمی بینک نے بتایا ہے کہ نئے معیار کے تحت پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے جبکہ پرانے پیمانے پر غربت کی شرح 39.8 فیصد تھی، نئے طریقہ کار کے مطابق 10 کروڑ 79 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ معیار بدلا ہے، لوگوں کی زندگیوں میں کوئی فوری تبدیلی نہیں آئی، پاکستان میں یومیہ 1200 روپے سے کم کمانے والے افراد غریب کہلائیں گے جبکہ غربت کا تجزیہ پرانی مردم شماری 19-2018 کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 کے بعد محمد رضوان کو ون ڈے کی کپتان سے بھی ہٹائے جانے کا امکان

مزید کہا گیا کہ حکومت نے تاحال نئی مردم شماری کے نتائج جاری نہیں کیے ہیں تاہم پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی انتہائی غربت کی لپیٹ میں ہے، انتہائی غربت کا شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 98 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسی طرح پاکستان نچلے اور درمیانے آمدنی والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے، کم آمدن والے ممالک کے لیے غربت کی حد 2.15 سے بڑھا کر 3 ڈالر کر دی گئی ہے اور نئے پیمانے کے مطابق پاکستان کی 88.4 فیصد آبادی اس حد سے نیچے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *