سعودی وزارت شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 171 ممالک سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی جب کہ سعودی عرب سے اس سال 1 لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی خبر ایجنسی کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 تھی جب کہ 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین نے حج ادا کیا۔
اے اللہ فلسطینیوں کو امن عطا کر اور دشمن پر غالب فرما، خطبہ حج میں خصوصی دعا خیال رہےکہ جمعرات کے روز 16 لاکھ سے زائد حجاج نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی اسکوائش لیجنڈ جہانگیر خان 1ہزار سال کے بہترین کھلاڑی قرار