صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کا کہنا ہے کہ پنجاب کےتمام ڈویژنز میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، 500کی بجائے 1100الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے سینئر صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے کے تمام ڈویژنز میں میٹروبس سروس شروع کر رہی ہے اور اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہے کہ پورا پنجاب ایک جیسا ہو،الیکٹرک بسیں اسی سال دسمبر تک پنجاب کے شہروں میں چلتی نظر آئیں گی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا،سی ڈی اے کی جانب سے پرانے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، سی ڈی اے اعلامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر واپس لیا گیا۔
سی ڈی اے کے مطابق اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے کر دیا گیا،فیصلے کا اطلاق تمام بس سروس پر فوری طور پر ہو گا، این فائیو سے اسلام آباد ایئرپورٹ چلنے والی بس کا کرایہ 90 روپے ہی رہے گا۔اا