معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے گورنر ہاوس پشاور میں تقریب کا انعقاد

معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے گورنر ہاوس پشاور میں تقریب کا انعقاد

گورنر ہاؤس پشاور میں گزشتہ شب آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک پروقار رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا- آکاش ایونٹ منیجمنٹ کے زیرانتظام منعقدہ تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی-

تقریب میں سیاسی و سماجی، کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے، تقریب میں معرکہ حق میں عظیم تاریخی کامیابی پر بچوں نے ٹیبلو پیش کیا، ملی نغمے گا ئے گئے اور مقررین نے مسلح افواج کو زبردست الفاط میں خراج تحسین پیش کیا گیا-

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہاہے کہ پاکستان ایک پُرامن اور ذمہ دار ریاست ہے، جو علاقائی امن کا علمبردار ہے، لیکن اگر کوئی ملک ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندورمیں ناکامی ، مدھیہ پردیش کے کانگریس صدر کی مودی پرسخت تنقید

انہوں نے کہا کہ 78 گھنٹوں میں ایسا دشمن جس کے ذخائر، ابادی اور وسائل زیادہ تھے اسکو ناکوں چنے چبوانے ، ہماری فضائیہ نے انکے چھ طیارے گرائے- انہوں نے کہا کہ انڈیا کی ہٹ دھرمی بڑھتی رہی مگر ہماری افواج نے صبر سے ایک مناسب ٹائمنگ پر جواب دیا ۔

ہم اپنے دفاعی بجٹ پر تبصرے کرتے ہیں 78 گھنٹے کی جنگ میں بتایا کہ کہاں جاتا ہے جب حملہ ہوا دنیا خاموش تھی سپر پاور بھی کہتی تھی کہ خود دیکھیں مگر ہمارے جواب سے انڈیا چیخ پڑا اور سپر پاور بھی میدان میں آئی، ہمارے اتحادی دوست ممالک جو اس جنگ میں کھڑے تھے وزیر اعظم نے ان ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا اور پاکستانی عوام بھی اتحادی ممالک کے شکر گزار ہیں-

گورنر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی اس وقت سفارتی محاذ پر ہیں انہوں نے جنگ کے دوران مثالی رول پلے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا نے مثالی اور زمہ دارانہ کردار ادا کیا میں تمام چینلز ، یوٹیوبر ، سوشل میڈیا انفلونسر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں-

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کی کامیابی ہماری قومی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

گورنرنے اس موقع پر شہداء کوبھی خراجِ عقیدت پیش کیااور کہا کہ انہی کی قربانیوں کے باعث آج ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر تقریب کے آرگنائزرز اور دیگر شخصیات میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *