آئی فون کے کن ماڈلز پر یوٹیوب نہیں چلے گی؟

آئی فون کے کن ماڈلز پر یوٹیوب نہیں چلے گی؟

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنی حالیہ اپ ڈیٹ کے بعد متعدد پرانی ایپل ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دیا ہے۔

گوگل کے ذیلی ادارے یوٹیوب نے خاموشی کے ساتھ اپنی آئی او ایس ایپ کا ورژن 20.22.1 جاری کیا، جس کے بعد صرف وہی صارفین یوٹیوب ایپ استعمال کر سکیں گے جن کے آئی فون میں iOS 16 یا اس کے بعد کا ورژن انسٹال ہوگا۔

اس اپ ڈیٹ کے نتیجے میں کئی پرانے آئی فون ماڈلز پر یوٹیوب ایپ کام کرنا بند کر دے گی۔ ان میں آئی فون 6 ایس، آئی فون 6 ایس پلس، آئی فون 7، آئی فون 7 پلس اور فرسٹ جنریشن آئی فون ایس ای شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی پوڈ ٹچ 7 کے صارفین بھی اب اپنی ڈیوائس پر یوٹیوب ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

یوٹیوب کی جانب سے یہ نئی اپ ڈیٹ 2 جون کو جاری کی گئی تھی، تاہم کمپنی نے اس بڑی تبدیلی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ یہ اقدام ان صارفین کے لیے خاصی مایوسی کا باعث بنا ہے جو ابھی تک پرانی ایپل ڈیوائسز استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں یوٹیوبرز، فری لانسرز اور ٹک ٹاکرز پر انکم ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *