سفارتی سطح پربھارت کے لیے بہت بری خبر

سفارتی سطح پربھارت کے لیے بہت بری خبر

سفارتی سطح پربھارت کے لیے بہت بری خبر سامنے آئی ہے’ برکس‘ ممالک نے بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
عالمی سفارتی ذرائع کے مطابق ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی اور پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت نے بھارت کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ’برکس‘ (BRICS) ممالک کے اتحاد نے بھارت کونکالنے پرغور شروع کر دیا ہے۔
برکس ممالک کا بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویزسامنے آئی ہے، روس بھی بھارت کے برکس سے اخراج کے حق میں ہے۔
بھارت کے اخراج کے لیے چین، روس اور برازیل کے درمیان باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت پر برکس اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برکس رکن ممالک بھارت کو ایک منفی بلاک سمجھ رہے ہیں، رکن ممالک کے مطابق بھارت ترقی اور اشتراک میں بڑی رکاوٹ ہے۔
چین اور روس انڈونیشیا کو اہم شراکت دار تصور کر رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر کم ہونے کا امکان، بھارت چین کشیدگی برکس اتحاد پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ سرحدی تنازعات اور اقتصادی نظریات میں اختلافات اتحاد کو تقسیم کی طرف لے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *