جسٹس منصورعلی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منصورعلی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منصورعلی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جسٹس عائشہ ملک نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
ہفتہ کے روز جسٹس منصورعلی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک نے ان سے حلف لیا۔
تقریب میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سمیت سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اس وقت حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں اور ان کی 10 جون کو وطن واپسی متوقع ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اس تاریخ تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *