عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کر کے انہیں عید کی مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات چیت کو باہمی مشاورت اور جمہوری روایات کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایوانِ صدر میں مختلف ممالک کے سفیروں نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمان بھی موجود تھے۔ صدر نے سفیروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ایوانِ صدر میں خوش آمدید کہا۔