لاہور، رستم پارک میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکہ

لاہور، رستم پارک میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکہ

لاہور میں رستم پارک کے علاقے میں ایک ٹرانسفارمر کے پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آک کے شعلے بلند ہوگئے۔

ٹرانسفارمر پھٹنے کے بعد شعلے رستم پارک کے پلاٹ میں موجود جھاڑیوں تک پہنچ گئے، جس سے آگ نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے، تاہم پلاٹ میں خشک جھاڑیاں ہونے کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہی تھی، جس سے گھروں تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

رہائشی علاقے کی قربت اور آگ کی شدت کے باعث مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پایا گیا۔ ریسکیو اور فائربرگیڈ کا عملہ موقع پر دیر سے پہنچا جس کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم لاہور سےپکڑا گیا

آگ بجھانے کے لیے چار فائر ٹینڈر ز نے حصہ لیا اور بالآخر رستم پارک پلاٹ کی جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فی الحال پلاٹ میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا امکان ختم ہو سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *