وفاقی بجٹ 2025-26:اسپیکر نے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی

وفاقی بجٹ 2025-26:اسپیکر نے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26 کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی بجٹ 2025-26 کو 10 جون کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جبکہ 11 اور 12 جون کو اسمبلی اجلاس منعقد نہیں ہوگا۔ اس کے بعد 13 جون سے بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔

اسپیکر کے مطابق پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بجٹ پر اظہار خیال کے لیے وقت دیا جائے گا۔ بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری رہے گی اور اسی روز اس کو سمیٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد کا اضافہ

مزید بتایا گیا ہے کہ 22 جون کو اجلاس نہیں ہوگا، جبکہ 23 جون کو مالی سال 2025-26 کے ضروری اخراجات پر بحث کی جائے گی۔ 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

ایاز صادق کے مطابق 26 جون کو فنانس بل قومی اسمبلی سے منظور کیا جائے گا، جبکہ 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس اور دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ شیڈول میں کسی بھی تبدیلی کے لیے اسپیکر کی اجازت ضروری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *