گرو ارجن دیو جی کی برسی: بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

گرو ارجن دیو جی کی برسی: بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

اسلام آباد: ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق بھارت نے سکھ یاتریوں کو گرو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں نے 9 جون کو رسومات میں شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ یاتریوں کی عدم آمد کے باوجود واہگہ بارڈر پر ان کے علامتی استقبال کے لیے اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی یاتریوں کے استقبال کے لیے موجود ہوگی۔

متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ارکان علامتی طور پر یاتریوں کا استقبال کریں گے اور ریڈ کارپٹ بھی بچھایا جائے گا۔

ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ یاتریوں کی غیر موجودگی کے باوجود استقبال علامتی طور پر کیا جائے گا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز، دوستانہ اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھوں کا بھارت سے پھر علیحدگی کا مطالبہ، خالصتان کیلئے امریکی شہر لاس اینجلس میں ریفرنڈم کا اعلان

انہوں نے کہا کہ گرو ارجن دیو جی کی قربانی امن، برداشت اور مذہبی آزادی کی علامت ہے اور ان کی تعلیمات آج بھی رواداری کا پیغام دیتی ہیں۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے مطابق ہر سال طے شدہ معاہدے کے تحت بھارتی یاتری 9 جون کو گرو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی رسومات میں شرکت کے لیے آتے ہیں، مگر اس بار بھارتی حکومت نے یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔

اس کے باوجود پاکستان میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کا بندوبست کر رکھا ہے اور واہگہ بارڈر پر استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن میں ششی تھرور کی قیادت میں بھارتی وفد سکھ مظاہرین سے خوفزدہ، کچرے کے ڈبے کے پیچھے چھپنے پر مجبور

چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود کی ہدایت پر تمام متعلقہ شعبے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ سیف اللہ کھوکھر کے مطابق اگر یاتری آتے تو انہیں حسب روایت بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جاتیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *