پنجاب کا صوبائی بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

پنجاب کا صوبائی بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، جس میں تعلیم کے شعبے کے لیے تاریخی 110 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب کی تاریخ میں تعلیم کے لیے مختص کی گئی سب سے بڑی رقم ہے، جس کا مقصد تعلیمی انفراسٹرکچر، اسکولوں کی بہتری اور طلبہ کی سہولیات کو فروغ دینا ہے۔

رانا سکندر نے مزید بتایا کہ عید کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیگر صوبوں کے 5 ہزار طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا بھی اعلان کریں گی، جس سے قومی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے تعلیمی رجحان میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 11 لاکھ طلبہ سرکاری اسکولوں میں داخل ہوئے، جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 25 لاکھ ہو گئی ہے — جو عوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا صوبے کے 7بڑے شہروں میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *