وفاقی وزیر خزانہ نےاقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ زرعی پیداوار میں کمی کا تعلق ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہے، این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس اگست میں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ میں آبادی کا فارمولا تبدیل کرنے پرغور کیا جائے گا، این ایف سی ایوارڈ پر صوبوں سے مشاورت ہوگی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر پاکستان کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچ گئی تو کیا ہوگا ؟ ہمیں اس بارے میں سوچنا ہوگا۔
ملک میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ
ادھر اقتصادی سروے دستاویز کے مطابق ملک میں گدھے مزید بڑھ گئے ہیں۔ گدھوں کی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر60لاکھوں47 ہزار ہوگئی ہے۔
ایک سال میں بھینسوں کی تعدادمیں13لاکھ78 ہزار کااضافہ ہوا،بھینسوں کی تعداد4 کروڑ 63لاکھ 10 ہزارسے بڑھ کر4 کروڑ76لاکھ88 ہزار ہو گئی۔
ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3لاکھ88 ہزار کا اضافہ ہوا، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ27 لاکھ31 ہزارسے بڑھ کر3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزارہوگئی۔
بکریوں کی تعداد میں 23لاکھ58 ہزارکا اضافہ ہوا، بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70لاکھ35ہزار سے بڑھ کر 8 کروڑ93لاکھ93 ہزار ہو گئی۔
ملک میں اونٹوں کی تعداد میں14 ہزار کااضافہ ہوا، اونٹوں کی تعداد11لاکھ63 ہزار سے بڑھ کر11لاکھ77ہزارہوگئی۔
گھوڑوں کی تعداد میں ایک ہزار،خچروں کی تعداد میں 3 ہزار کااضافہ،گھوڑوں کی تعداد3لاکھ83 ہزار اور خچروں کی تعداد2 لاکھ27 ہزار ہوگئی۔
ایک سال میں مویشیوں کی تعداد میں21لاکھ71 ہزار کا اضافہ ہوا، مویشیوں کی تعداد5 کروڑ 75لاکھ40 ہزار سے بڑھ کر5 کروڑ 97لاکھ11 ہزار ہوگئی۔