وفاقی بجٹ میں 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ 6 ڈویژنز کو ضم کرکے تین بنانے کی منظوری دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 2025-26 میں پنشن سکیم میں اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اہم پیشرفت کی گئی ہے، 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکاری محکموں میں 40 ہزار خالی اسامیوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اپنی بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ اب تک کابینہ نے 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دے دی ہے۔ ان وزارتوں کو یا تو دوسری وزارتوں میں ضم کیا جائے گا یا ان میں رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔ اب تک 45 کمپنیوں اور اداروں کو پرائیویٹائز یا ان میں رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ان وزارتوں اور محکموں میں موجود 40 ہزار خالی اسامیوں کو ختم کردیا ہے۔
وفاقئ بجٹ میں ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، ایکسپورٹس کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، 95 ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مالی امداد فراہم کی گئی۔
اسی طرح 2028 تک ایس ایم ای فنانسنگ کو 1100 ارب تک پہنچانے کا عزم ہے، وزیراعظم سماجی اور اقتصادی ترقی کی اسکیموں کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اوورسیز پاکستانی ہمارا اہم اثاثہ ہیں۔