بجٹ 26-2025، آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟ خود کیلکولیٹ کریں

بجٹ 26-2025، آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟ خود کیلکولیٹ کریں

وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں انکم ٹیکس سلیبز میں رد و بدل کی تجاویز دی ہیں اور اس حوالے سے آپکی تنخواہ پر کتنا ٹیکس لگے گا خود کیلکولیٹ کریں۔

بجٹ تجاویزکے مطابق آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا  اس حوالے سے آپ کی تنخواہ پر نئی تجاویز کے تحت ٹیکس کی شرح کتنی ہوگی اسے باآسانی  کیلکولیٹر سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔ سالانہ 6 لاکھ روپے سے 12لاکھ روپے آمدن رکھنے والے افراد کی 6 لاکھ سے زائد آمدن پر 2.5 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔

سالانہ 12لاکھ سے زیادہ اور 22لاکھ سے کم آمدن رکھنے والے افراد کے لیے 12لاکھ سے اوپر آمدن پر 11فیصد اور 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس لگےگا۔

مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ میں 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ ، 6 ڈویژنز کو ضم کرنے کی منظوری

سالانہ 22لاکھ سے زیادہ اور32لاکھ روپے سے کم آمدن پر 22لاکھ سے اوپر رقم پر 23 فیصد ایک لاکھ16 ہزار فکس ٹیکس ہوگا۔ سالانہ 32 لاکھ روپے سے 41 لاکھ روپے تک آمدن پر 32 لاکھ سے زائد آمدن پر 30 فیصد اور 3 لاکھ 46 ہزار فکسڈ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

41 لاکھ سے زائد تنخواہ والے افراد کے لیے 41 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد اور 6 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *