این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو کتنی رقم ملے گی؟، تفصیل سامنے آگئی

این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو کتنی رقم ملے گی؟، تفصیل سامنے آگئی

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے لیے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت صوبوں میں تقسیم کے لیے 8 ہزار 205 ارب روپے مختص کیے ہیں جس سے پنجاب اور سندھ سب سے زیادہ مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:این ایف سی ایوارڈ میں آبادی کا فارمولا تبدیل کرنے پرغور کیا جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پنجاب کو سب سے زیادہ 4,760 ارب روپے ملیں گے۔ سندھ کے لیے این ایف سی ایوارڈ کے تحت 2 ہزار 430 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے لیے 1342 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کے کردار کے لیے ایک فیصد اضافی حصہ بھی شامل ہے۔ دریں اثنا بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے 743 ارب روپے سے زیادہ رقم ملنے کی توقع ہے۔

این ایف سی مختص کرنے کے علاوہ صوبوں کو تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں 217 ارب روپے سے زیادہ کی رقم بھی دی جائے گی جس سے ترقی اور گورننس کے لیے ان کی مالی گنجائش میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ سےمتعلق اہم پیشرفت طے

نئے مالی سال میں صوبوں کے حصے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 1208 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب کو 641 ارب روپے، سندھ کو 291 ارب روپے، خیبر پختونخوا کو 207 ارب روپے اور بلوچستان کو 70 ارب روپے زیادہ ملیں گے۔

صوبوں میں تقسیم کیے جانے والے فنڈز انکم ٹیکس، کیپٹل ویلیو ٹیکس اور سیلز ٹیکس سمیت مختلف ذرائع سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) اور کسٹم ڈیوٹی سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی کل قابل تقسیم پول میں ڈالی جائے گی۔

توقع ہے کہ اس اضافے سے صوبوں کی سماجی شعبے کے اہم منصوبوں بالخصوص صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کو فنڈز فراہم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، ایسے وقت میں جب افراط زر اور مالی دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *