پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ’ہیڈ کوچ‘ کون ہوگا؟، نام سامنے آگیا

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ’ہیڈ کوچ‘ کون ہوگا؟، نام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے درمیان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق کپتان مصباح الحق کا انٹرویو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور محمد رضوان سے متعلق بڑی بات کہہ دی

 میڈیا رپورٹ کے مطابق مصباح الحق نے ریڈ بال ٹیم کی کمان سنبھالنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اس کردار کے حوالے سے بورڈ سے رابطے میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق ہیڈ کوچ، جو اس سے قبل 2019 اور 2021 کے درمیان چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے دہرے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، مبینہ طور پر موجودہ بھرتی کے عمل کے بارے میں وضاحت کے فقدان پر فکرمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ

نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینٹرز بھی پی سی بی میں موجود ابہام سے بے چین ہیں۔ اگرچہ انٹرویوز کیے گئے ہیں اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی گئی ہیں لیکن کمیٹی کو بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کی تقرری کے عمل یا مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کوئی حتمی پیغام موصول نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:انضمام الحق اور مصباح الحق کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا

نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے پی سی بی حکام سے تفصیلی ملاقات کی جس میں وضاحت طلب کی گئی تاہم بورڈ کی جانب سے کوئی باضابطہ جواب نہیں آیا۔

رپورٹ کے مطابق اس مسلسل خاموشی نے سلیکٹرز اور کوچنگ اسٹاف میں الجھن پیدا کردی ہے۔ غیر یقینی صورتحال کے باوجود پی سی بی نے مبینہ طور پر سلیکشن کمیٹی کو اپنا کام معمول کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *