آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین سے آئوٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین سے آئوٹ

 آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔

بیٹرز کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق  آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن اور بھارت کے ابھیشیک شرما دوسری پوزیشن پر ہیں، بھارت کے ہی تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ’ہیڈ کوچ‘ کون ہوگا؟، نام سامنے آگیا

انگلینڈ کے فل سالٹ  چوتھے، جوز بٹلر  پانچویں اور سوریا کماریادیو چھٹے نمبر پر پہنچ  گئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 12 ویں اور محمد رضوان 13 ویں پوزیشن  پر ہیں۔

بائولرزکی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی  پہلی پوزیشن پر ہیں، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے نمبر پر جبکہ بھارت کے ورون چکرورتی تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے حارث رؤف اور عباس آفریدی ایک ایک درجہ بہتری کے بعد بالترتیب 19ویں اور 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *