لندن: بلاول بھٹو کا نواز شریف کیلئے پھولوں کا تحفہ، نیک تمناؤں کا اظہار

لندن: بلاول بھٹو کا نواز شریف کیلئے پھولوں کا تحفہ، نیک تمناؤں کا اظہار

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے پھولوں کا تحفہ بھیجا۔

ذرائع کے مطابق، بلاول بھٹو نے برطانیہ سے یورپ روانگی سے قبل نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے خوبصورت پھول بھجوائے۔ یہ پھول پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کے ذریعے ایون فیلڈ ہاؤس پہنچائے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں تین روزہ قیام کے دوران پارلیمنٹ، تھنک ٹینکس اور مختلف میڈیا اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

وہ پاکستان ہاؤس اور پاکستان ہائی کمیشن بھی گئے اور ساتھ ہی برطانوی دفتر خارجہ کا بھی دورہ کیا۔

بلاول بھٹو اور ان کے وفد نے برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، تاہم مصروف شیڈول کے باعث ان کی نواز شریف سے براہ راست ملاقات نہ ہو سکی۔۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا دورہ مکمل، پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا

یورپ روانگی سے قبل بلاول بھٹو نے نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کے لیے پھولوں کا تحفہ بھیجا، جسے خیر سگالی کا اہم پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا امریکا کا دورہ

پاکستانی سفارتی وفد نے امریکا اور برطانیہ کا بھی دورہ کیا، جہاں مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں۔

دورے کے دوران وفد نے امریکی حکام، کانگریس اراکین، تھنک ٹینکس اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاک-امریکہ دوطرفہ تعلقات، پاک بھارت کشیدگی، اقتصادی تعاون، علاقائی سلامتی اور توانائی و تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔

پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں ہونے والے اجلاسوں کے دوران خطے میں امن، موسمیاتی تبدیلی، تجارتی روابط اور سفارتی تعاون جیسے اہم امور پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *