آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے ہیں اور 169 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے۔
لارڈز میں جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کینگروز کی جانب سے بیو ویبسٹر 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسٹیون اسمتھ 66، ایلکس کیرے 23، مارنس لبوشین 17، ٹریوس ہیڈ 11، کیمرون گرین 4، کپتان پیٹ کمنز 1، مچل اسٹارک 1 جبکہ نیتھن لائن اور عثمان خواجہ کھاتہ بغیر کھولے پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 5، مارکو جینسن نے 3 اور ایڈن مارکرم اور کیشو مہاراج نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پروٹیز کی پہلی اننگز جاری ہے اور 43 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں اور 169 رنز کی خسارہ پورا کرنا باقی ہے۔ ریان رکلٹن 16، وائن مولڈر 6، ٹرسٹین اسٹبز اور ایڈن مارکرم 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے ہیں۔