کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے علاقہ مکین ایک بار پھر خوف کا شکار ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44 منٹ پرآئے جس کی شدت 2.6 اورگہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔زلزلے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید ہڑھیں: بھارتی صحافی پراوین ساہنی آپریشن سندور میں بھارتی طیاروں سے متعلق تمام حقائق سامنے لے آئے

زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سئ وقفے وقفے کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *