محکمہ موسمیات نے پنجاب اور پختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بارش کی نویدسنادی

محکمہ موسمیات نے پنجاب اور پختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بارش کی نویدسنادی

گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر ، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں  میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنےکا امکان ہے،جبکہ رات کے وقت آندھی کےساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے،مری،گلیات،اٹک،چکوال میں  بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کےمیدانی علاقوں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،تلہ گنگ،جہلم،راولپنڈی میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہیٹ ویو کب تک جاری رہے گی؟، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کردیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،رات کےاوقات میں چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ میں چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے ، مانسہرہ،شانگلہ،کوہستان،ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید  گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہیٹ ویو کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

علاوہ ازیں ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، بالخصوص دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *