زخمی اور جاں بحق ہونے والے بھارتی پائلٹس کی جیو لوکیشن اور نام سب جانتے ہیں، بلاول بھٹو

زخمی اور جاں بحق ہونے والے بھارتی پائلٹس کی جیو لوکیشن اور نام سب جانتے ہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک : معرکہ حق میں گرائے گئے بھارتی طیاروں سے متعلق پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس طیاروں کی جیو لوکیشن، پائلٹس کے نام، کال سائنز اور وہ اسپتالوں کی تفصیلات موجود ہیں جہاں زندہ بچ جانے والوں کا علاج ہو رہا ہے، اور وہ بھی جہاں جاں بحق ہونے والوں کو لے جایا گیا۔ یہ معلومات بھارتی حکومت کو عوام کے ساتھ شیئر کرنی چاہیے تھیں

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے گزشتہ ہفتے امریکا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بین الاقوامی جریدے “فارن پالیسی” کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستانی فوج نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان نے جنگ بندی پر اس شرط کے ساتھ رضامندی ظاہر کی کہ بات چیت غیر جانبدار مقام پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ثابت ہوگیا، پاکستان امن، بھارت جنگ کی بات کرتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں گرائے گئے بھارتی طیاروں سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس طیاروں کی جیو لوکیشن، پائلٹس کے نام، کال سائنز اور وہ اسپتالوں کی تفصیلات موجود ہیں جہاں زندہ بچ جانے والوں کا علاج ہو رہا ہے، اور وہ بھی جہاں جاں بحق ہونے والوں کو لے جایا گیا۔ یہ معلومات بھارتی حکومت کو عوام کے ساتھ شیئر کرنی چاہیے تھیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ بھارت حکومت اور میڈیا نے اس تنازع میں جھوٹ اور گمراہ کن معلومات کا سہارا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے پاس نہ شفافیت ہے اور نہ سچائی، انہوں نے اس کارروائی کے دوران حقائق چھپائے۔ جنگ کے دوران بھارتی حکومت اور میڈیا نے صرف گمراہ کن معلومات پر انحصار کیا۔ اب جو بھارتی وفد امریکا آیا ہے، وہ بھی جھوٹ پر مبنی مؤقف اپنا رہا ہے۔

بلاول نے کہا کہ امن تب ہی ممکن ہے جب دونوں فریق مذاکرات پر آمادہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی اور عسکری قیادت تمام معاملات پر بات کرنے کو تیار ہیں، لیکن اگر بھارت بات چیت سے انکار کرتا ہے تو امن کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ چونکہ بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اس لیے اگر بات چیت، بین الاقوامی قانون یا ثالثی نہ ہو تو خطہ ایک خطرناک مستقبل کی طرف جا سکتا ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اگر تنازع جاری رہا تو دونوں ممالک کے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، اور ان کا زور اس بات پر تھا کہ دونوں ملکوں کو موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت اور غربت جیسے بڑے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت عوام امن چاہتے، نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ انہیں بھارتی عوام سے کوئی نفرت نہیں اور ان کا ماننا ہے کہ امن کے لیے جرات درکار ہوتی ہے، جنگ کے لیے نہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بھارت نے حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے جوڑا ہے تو بلاول نے کہا کہ بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت نے نہ تو میڈیا، نہ عوام اور نہ ہی پاکستان کے ساتھ نام، مقامات یا شواہد شیئر کیے۔

بلاول نے مزید کہا کہ اگر بھارت کے پاس واقعی شواہد ہوتے تو وہ اقوام متحدہ جاتا، جیسا کہ امریکا نے 9/11 کے بعد کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقدامات نے خطے کو مزید غیر محفوظ بنا دیا ہے اور صرف مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مذاکرات کے عمل کو بحال کرنے کے لیے حمایت کی اپیل کی۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان نے طیاروں کے نام، پائلٹس کے نام اور ان کے مقامات، جو بھارتی مقبوضہ علاقوں میں تھے، بھی فراہم کیے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *