ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر ایک بڑا بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک ممکنہ ایٹمی جنگ کو روک دیا تھا۔
اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ایک نیوکلیئر جنگ کو تجارت کے ذریعے روکا۔ یہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔ میں نے بھارت اور پاکستان دونوں سے کہا کہ یہ ایک طویل عرصے سے جاری دشمنی ہے جو کشمیر کے معاملے پر ہے۔ میں کچھ بھی حل کر سکتا ہوں۔
ٹرمپ نے خود کو عالمی مسائل کے حل کے لیے بہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر کشمیر کے تنازع کو سلجھانے کی پیشکش کی ہے۔