آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل

آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 8 و کٹ پر 144رنز بنا لیے ۔ اس کی مجموعی برتری 218 رنز ہوگئی ہے، جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 138رنز بنا سکی۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے دن بھی بولرز حاوی رہے ، دوسرے دن بھی 14 وکٹیں گریں۔ جنوبی افریقا نے پہلی نامکمل اننگز 43 رنز پر 4ر وکٹ سے آگے بڑھائی ،لیکن اس کے بیٹرز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی عمدہ بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکے، کمنز نے ایک ایک کر کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

افریقی ٹیم ، آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 212 رنز کے جواب میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اسے پہلی اننگز میں 74 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے بیڈنگھم 45 اور کپتان باووما 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: افغانستاب میں جہاد کے کارخانے کس نے لگائے گئے، انتہاپسندی کا بیج کس نے بویا ، مرتضیٰ سولنگی چشم کشا حقائق سامنے لے آئے

آسٹریلیا نے دوسری اننگز 74رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی لیکن اس کے اسٹار بیٹر ز وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور ایک ایک کر کے آؤٹ ہوتے گئے۔73 کے مجموعی اسکور پر 7 آسٹریلوی بیٹر پویلین لوٹ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: افغان بچوں کا جہادی سلیبس کس یونیورسٹی میں تیار ہوتا رہا،تہلکہ خیز دستاویزات لیک! میجر (ریٹائرڈ )میثم رضا نے حقائق بے نقاب کر دئیے

تاہم دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر144رنز بنائے۔ ایلکس کیری 43رنز کے ساتھ ٹاپ بیٹر رہے۔مچل اسٹارک 16 اور لیون ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی مجموعی طور پر برتری 218 رنز ہوگئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *