سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتیں آج مالی سال 2025-26 کے بجٹ پیش کریں گی

سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتیں آج مالی سال 2025-26 کے بجٹ پیش کریں گی

سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتیں آج مالی سال 2025-26 کے بجٹ پیش کریں گی۔

سندھ کا بجٹ حجم ممکنہ طور پر 3,400 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ اور کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے بڑھانے کی تجاویز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب اور سوشل میڈیا آمدنی پرکتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

ارکانِ سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا امکان ہے، جبکہ 481 نئی ترقیاتی اسکیمیں بجٹ میں شامل کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت بھی آج بجٹ پیش کرے گی، جس کا کل حجم 2,070 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ 26-2025: آن لائن خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

اس میں 114 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے آج صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *