سابق بنگلہ دیشی وزیر سیف الزمان کی دولت کی چمک دمک کے پیچھے عوامی لوٹ مار کی حقیقت سامنے آگئی۔
کرپشن کے الزامات، لندن، دبئی، نیویارک میں سابق بنگلہ دیشی وزیر سیف الزمان چودھری کے خفیہ اثاثے بے نقا ب کر دئیے گئے ۔ برطانوی کرائم ایجنسی کی کارروائی، عوامی لیگ کے قریبی وزراء کی جائیدادوں پر شکنجہ ،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے سیف الزمان کی 11 ملین پاؤنڈ کی جائیداد منجمد، 350 غیر ملکی اثاثوں کی تحقیقات جاری ہیں۔
سیف الزمان نے 12 ہزار ڈالر سالانہ حد کے باوجود 500 ملین ڈالر خرچ کئے،یہ اقدام بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے قانونی درخواستوں کے بعد کیا گیا،مودی کے نقش قدم پر چل کر شیخ حسینہ کرپشن کو سرکاری سرپرستی فراہم کرتی رہی، بنگلہ دیشی عوام نے ظلم، کرپشن اور بھارتی مداخلت کے خلاف ایک مضبوط محاذ کھڑا کر کے شیخ حسینہ کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔
مودی سرکار کی سرپرستی میں شیخ حسینہ طاقت کا ناجائز استعمال کر کے عوام کا استحصال کرتی رہیں۔ شیخ حسینہ کا منظورِ نظر وزیر لندن میں پُرتعیش زندگی گزارنے میں مصروف تھا ۔سیف الزمان نے بنگلہ دیشی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرون ملک سرمایہ منتقل کیا۔الجزیرہ کی دستاویزی فلم میں شیخ حسینہ کے کرپٹ وزیر کے کروڑوں کے سوٹ اور جوتوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ مودی کی سرپرستی اور شیخ حسینہ کے سائے میں پروان چڑھی کرپشن دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئی۔