بھارت میں بڑھتے حادثات اور مودی کی ترجیحات ، 11 سالہ دور اقتدار کا پول کھل گیا

بھارت میں بڑھتے حادثات اور مودی کی ترجیحات ، 11 سالہ دور اقتدار کا پول کھل گیا

بھارت میں  بڑھتے ہوئے حادثات نے وزیراعظم نریندر مودی کے 11 سالہ دورِ اقتدار کا پول کھول دیا۔

ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 11 سالہ دورِ حکومت میں  ہونے والے حادثات محض خبریں نہیں بلکہ مودی کی ترجیحات کا عکس ہیں کیوںکہ مودی راج میں عوامی تحفظ زوال پذیر ہے،نہ کوئی حفاظتی نظام نہ عوام کی فکر  بلکہ مودی کی پوری سیاست نفرت اور تقسیم  کرنے کی  بنیاد پر کھڑی ہے۔

بھارت میں ریل گاڑیوں کے ٹکراؤ ، پلوں کا دریا برد ہونا  اور ہوائی جہازوں کا تباہ ہونا  مودی کی قابلیت اور  ترجیحات کو واضح کرتا ہے۔ مودی کی توجہ کا مرکز نہ تو  عوامی سلامتی  اور نہ ہی بنیادی ڈھانچے کی پائیدار ی  ہے بلکہ مودی کی سیاست کا محور بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنانا ، پاکستان کیخلاف جذبات بھڑکانا اور نفرت کو دوام دینا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جون 2023ء کو بالاسور کے ریل حادثے میں 296 شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ اس اندوہناک حادثے کے  کچھ ہی دن بعد  وزیراعظم مودی سیاسی ریلیوں میں مصروف نئے انتہا پسند ہندو بیانیے  کو ترتیب دے رہے تھے۔

اسی طرح گجرات میں 2022ء میں پل  گرنے  سے 141 افراد جان  سے گئے،  گجرات کے اس خوفناک حادثے کو بھی خبروں سے جلد ہٹا کر گودی میڈیا ’’لوجہاد‘‘ یا ’’پاکستانی سازش‘‘ کا بیانیہ بنا رہا تھا۔

احمد آباد میں ایئرانڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 241 مسافر ہلاک، ایک زندہ بچ گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق 12 جون 2025ء کو احمد آباد کے فضائی حادثے میں 242 افراد ہلاک ہوئے، یہ پہلا موقع  ہے  کہ بھارت میں اس جدید طیارے کا ایسا مہلک حادثہ ہوا، جس کے بعد سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ کیا بھارت کی ہوا بازی کی صنعت بھی اسی غفلت کا شکار ہو چکی ہے، جو ریلوے ، پل اور سڑکیں  نگل چکی ہے؟

حقیقت یہ ہے کہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں بی جے پی حکومت نے اپنی پوری توجہ بنیادی سہولیات سے ہٹا کر سیاسی تشہیر، مذہبی منافرت اور پاکستان کے خلاف سازشوں پر مرکوز کر رکھی ہے۔

مودی حکومت نے ریلوے کو جدید بنانے کے دعوے  تو بہت کیے مگر حادثات کے اعداد و شمار بتاتے ہیں  کہ  سال  25/2024 میں ریلوے  کے 81 حادثات رپورٹ ہوئے۔ پٹڑیوں اور نظام کی مرمت نظر انداز جب کہ ووٹ بینک کو بڑھانے کے لیے بلٹ ٹرین منصوبوں پر اربوں روپے خرچ ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملہ : یہود اور ہنود کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، خطے کی سلامتی کو خطرہ

بھارت میں ہمیشہ سے اقلیتوں کیخلاف بیانیے ترتیب دیے گئے ،  فسادات کو سیاسی زبان دی گئی اور پاکستان کیخلاف جذباتی طوفان کھڑا کیا گیا اور اب یہ حادثات محض فنی خرابیاں نہیں بلکہ مودی کی سیاسی روش کی قیمت ہیں۔ مودی نے 11 سالہ دور اقتدار کو شخصی ، بیانیاتی اور سیاسی جنگ میں بدل ڈالا ہے۔

مودی کی جنگ میں  اصل دشمن نہ غربت تھی ، نہ بے روزگاری  اور نہ بنیادی ڈھانچوں کی زبوں حالی بلکہ وہ اقلیتیں جو ہمیشہ سے بھارت کا حصہ رہی ہیں، انہیں خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے،  اس رویے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ بھارتی نظام کمزور، غفلت و لاپروائی  کے باعث بے لگام ہو چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *