طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پوری قوت کیساتھ روانہ ہو چکے: ایران

طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پوری قوت کیساتھ روانہ ہو چکے: ایران

ا یران کے اٹامک انرجی چیف نےکہا ہے کہ درجنوں ایرانی جنگی طیارے اس وقت فضا میں موجود ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پوری قوت کے ساتھ روانہ ہو چکے ہیں۔ تیار رہیں، اپنے ہدف تک پہنچنے میں بس لمحوں کی بات ہے۔ اس سے قبل ایران کی جانب سے جوابی بیلسٹک حملوں کے خدشے پر اسرائیل میں ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات محفوظ ہیں:آئی اے ای اے

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور حکومت نے شہریوں کو بم شیلٹرز کے قریب رہنے کا مشورہ دیا ہے۔قبل ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، اللّٰہ نے چاہا تو ایران کی مسلح افواج کے مضبوط بازو اسرائیل کو سزا د ئیےبغیر نہیں رکیں گے۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تصدیق کی کہ اسرائیل کے حملے میں کئی کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے ہیں، ان کمانڈرز اور سائنس دانوں کے جانشین اپنے فرا ئض انجام دے کر مشن جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کو تہران پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ، ایرانی فوج

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ قسمت کا انتخاب کیا ہے اور اس میں شک ہی نہیں کہ اسے یہ سزا ضرور ملے گی۔یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں کے ساتھ آج صبح اسرائیل نے ایران پرفضائی حملہ کیا تھا ، تہران میں پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کو نشانہ بنایا گیاتھا جس کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت جوہری سائنسدان محمد مہدی طہرانچی اور فریدون عباسی بھی شہید ہوگئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *