ایران میں ہزاروں پاکستانی زائرین موجود، سینئر سرکاری عہدیدار نے اہم مشورہ دے دیا

ایران میں ہزاروں پاکستانی زائرین موجود، سینئر سرکاری عہدیدار نے اہم مشورہ دے دیا

ایران میں ہزاروں پاکستانی زائرین موجود ہیں، سینئر سرکاری عہدیدار نے اہم مشورہ دے دیا۔

ایران میں پاکستانی ز ائرین کے معاملے پر سینیئر سرکاری عہدیدار کے مطابق ایران میں کم و بیش 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں۔

حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے، ایران جانے والے زیادہ تر زائرین سفارتی مشن سے رابطہ نہیں رکھتے۔

اسرائیلی حملوں کیخلاف ایرانی عوام سڑکوں پر نکل آئے، فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ

موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایران اور عراق جانے والے زائرین کو سفری منصوبے پر نظر ثانی کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور دیگر شہروں میں قونصل خانے پاکستانی شہریوں کی اعانت کے لیے دستیاب ہیں، وہ تمام پاکستانی شہری جنہیں رہنمائی درکار ہے اپنے قریبی سفارتی مشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *