محکمہ موسمیات نے آج رات سے 16 جون تک مختلف علاقوں میں بارشوں ، گرد آلود ہواؤں اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرد آلود ہواں اور تیز جھکڑوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جو شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم میں غیر یقینی تبدیلیوں کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، میانوالی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش کے قوی امکانات ہیں۔