حزب اللّٰہ کا ایران اسرائیل جنگ سے دور رہنے کا اعلان سامنے آگیا

حزب اللّٰہ کا ایران اسرائیل جنگ سے دور رہنے کا اعلان سامنے آگیا

لبنانی سرزمین پر قائم ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللّٰہ نے خود سے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے اور ایران اسرائیل کی جنگ سے دور رہنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد حزب اللّٰہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا کہ حزب اللّٰہ ایران پر حملوں کے ردعمل میں اسرائیل پر خود سے کوئی حملہ نہیں کرے گی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ حزب اللّٰہ اسرائیل پر حملے کی ابتداء نہیں کرے گی، تاہم گروپ نے ایک عوامی بیان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل کے 2 جنگی طیاروں کو مار گرانے، خاتون پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ

حزب اللّٰہ نے اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات اور سائنسدانوں پر حملوں کو سفاکانہ جارحیت قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل خطے کو آگ لگانے والے خطرناک اقدامات کر رہا ہے۔ لبنانی وزارت خارجہ نے بھی کہا ہے کہ وہ اس کشیدہ صورتحال میں لبنان کو کسی بھی ممکنہ ردعمل سے بچانے کے لیے سفارتی روابط میں مصروف ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *