ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کی صبح گزشتہ ایک گھنٹے میں اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرا ن نے ہفتے کی صبح اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے ہیں دوسری جانب ایرانی ائیر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت تہران پر بڑا اسرائیلی ناکام بنا دیا ہے۔ اسرائیلی میزائل اور ڈرون مار گرانے کے مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں اور اسرائیل کا ایک بھی ڈرون یا میزائل ٹارگٹ ہٹ نہیں کر سکا۔
اسی طرح اسرائیلی اخبار ہیارٹز نے ایمرجنسی سروسز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے جوابی حملوں کے تازہ ترین فائر کیے ہیں ایرانی میزائل وسطی اسرائیل میں کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیل کے چینل 12 نے وسطی اسرائیل کے متعدد رہائشی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی اطلاع دی اور کہا کہ ایک ایرانی میزائل براہ راست تل ابیب میں گرا۔