دُنیا کے مقابلے میں پاکستانی سپاہی انتہائی کم خرچ پر بھی ناقابل تسخیر ہیں، قادر بخش

دُنیا کے مقابلے میں پاکستانی سپاہی انتہائی کم خرچ پر بھی ناقابل تسخیر ہیں، قادر بخش

پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار قادر بخش نے کہا ہے کہ پاکستان دفاع کے کئی شعبوں میں ناقابل تسخیر ہے، پاکستان آرمی کا شمار دُنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، دُنیا کے 46 ممالک ایسے ہیں جہاں ایک سپاہی پر پاکستان کی نسبت زیادہ رقم خرچ کی جاتی ہے، پاکستان کا دفاعی صلاحیت کا اعتراف دشمن بھی کر رہا ہے، بھارتی جرنیل بھی بول رہے ہیں کہ پاکستان نے بھارت اور اسرائیل دونوں کو ایک ساتھ شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں قید پاکستانیوں سے زبردستی بیانات اور جعلی انکاؤنٹرز کا خدشہ

ہفتہ کے روز ’ آزاد ڈیجیٹل‘ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں معروف دفاعی تجزیہ کار قادربخش نے کہا کہ بھارتی جرنیلوں نے تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران بھارت کو نقصان ہوا ہے، سابق بھارتی جنرلزیہ بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ بھارت کو تو پاکستان کے ہاتھوں مار پڑی ہی ہے لیکن ساتھ ہی اسرائیل کو بھی پاکستان کے ہاتھوں مار پڑی  ہے۔

قادر بخش کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو اسرائیلی ڈرونز کے ذریعے پاکستان پر جو حملے کیے ان  سے تو بھارت کوذرا برابر بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچا، کچھ خبریں یہ بھی ہیں کہ افواج پاکستان کے حملوں کے نتیجے میں بھارت میں موجود اسرائیلی دفاعی ماہرین بھی مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ڈیفنس انڈیکس کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ پاک فوج اپنے بجٹ میں سے ایک سپاہی پر جو خرچ کرتی ہے پاکستان اس میں 47ویں نمبر پر ہے، یعنی 46 ممالک ایسے ہیں جن کے ایک سپاہی کا بجٹ پاکستان کے بجٹ سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ پر شکست ہوئی، فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو 

قادربخش نے کہا کہ اسرائیلی سسٹم جو بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ میں استعمال کیا اسے اسرائیل خود پیچھلے کئی سالوں سے استعمال کر رہا ہے اور وہاں اسرائیل کامیاب بھی ہو رہا تھا لیکن یہ سسٹم پاکستان کیخلاف استعمال ہوا تو بری طرح ناکام ہوا، اب دشمن کو سمجھ آگئی ہے کہ سامنے انتہائی پیشہ ورانہ فوج ہو تو کیا ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کے پاس اس وقت دنیا کے بہترین جنگی جہاز موجود ہیں لیکن پاکستان نے ان کو تباہ کیا، یہاں پر درحقیقت پاکستانی پائلٹس کی صلاحیت اور بہادری نے ہمیں بھرپور فائدہ پہنچایا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *