Skip to content
ایران کا امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
Home - دنیا - ایران کا امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
ایران نے اسرائیلی حملے کے بعد کہاہے کہ تہران کے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ بات چیت بے معنی ہے۔
ا یران نے واشنگٹن پر اس حملے کی حمایت کا الزام لگایا جو اسرائیل کی طرف سے اس کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا فوجی حملہ ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی امریکہ نے ایسا عمل کیا جس سے مذاکرات بے معنی ہو جائیں۔
یہ نہیں کہ آپ مذاکرات کرنے کا دعویٰ کریں اور ساتھ ہی اسرائیل کو ایران کی سرزمین کو نشانہ بنانے کی اجازت دے کر کام تقسیم کر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل سفارتی عمل پر اثر و رسوخ پیدا کرنے میں کامیاب رہا اور اسرائیل کا حملہ واشنگٹن کی اجازت کے بغیر نہیں ہوتا۔