جھوٹا پروپیگنڈا ، پاکستانی میزائل ایران کو بھیجے جانے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار

جھوٹا پروپیگنڈا ، پاکستانی میزائل ایران کو بھیجے جانے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار

جھوٹا پروپیگنڈا ، پاکستانی میزائل ایران کو بھیجے جانے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ 

پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈا مہم جاری ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ ایک حالیہ دعویٰ میں اردن کے ایک غیر معروف عربی میڈیا ادارے ‘خبرنی’ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی میزائلوں کی کھیپ ایران پہنچا دی گئی ہے۔

یہ جھوٹا دعویٰ ترک اردو کے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ @TurkiyeUrdu(ترکیہ اردو ) کی جانب سے نشر کیا گیا، جس میں بغیر کسی مستند ذرائع یا شواہد کے کہا گیا کہ پاکستان ایران کو مبینہ طور پر فوجی امداد فراہم کر رہا ہے۔ خبر کے ساتھ ایرانی اور پاکستانی جھنڈوں کی تصویر بھی شامل کی گئی، تاکہ تاثر دیا جا سکے کہ دونوں ممالک کے درمیان خفیہ عسکری تعاون جاری ہے۔

بھارت کی مشکلات میں اضافہ، جنگ کے باعث 6ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردیں

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے ایران کو کسی قسم کے میزائل یا ہتھیار فراہم نہیں کیے۔ یہ خبر نہ صرف من گھڑت ہے بلکہ اس کا مقصد پاکستان کو عالمی تنہائی میں دھکیلنا اور مسلم ممالک کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

واضح طور پر فیک نیوز منظم پروپیگنڈا کا حصہ ہے، جسے عالمی اور علاقائی سطح پر پاکستان کے خلاف نفسیاتی جنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

عوام، میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف مستند ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر انحصار کریں۔

پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *