ایرانی بحریہ نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا

ایرانی بحریہ نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا

ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے برطانوی جنگی بحری جہاز کو روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایرانی ڈرونز مسلسل برطانوی ڈسٹرائیر کے قریب پرواز کرتے رہے اور اسے خلیج فارس میں داخل نہ ہونے کی سخت وارننگ دی گئی۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس برطانوی جہاز کی بحر ہند میں آمد کے وقت سے ہی اس کی نگرانی کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ ،درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیئے، دھماکوں کی آوازیں

اطلاعات کے مطابق برطانیہ یہ جنگی جہاز اسرائیل کو میزائلوں کی رہنمائی میں مدد دینے کے لیے خلیج فارس بھیجنا چاہتا ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ خلیج فارس ایک حساس اور اہم علاقہ ہے، اور غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل کے 10 جنگی طیارے مار گرائے ہیں : ایران

اس واقعے کے بعد خطے میں بین الاقوامی تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ ایران اپنی سرحدی خودمختاری کے تحفظ پر زور دے رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *