جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا:بلاول بھٹوزرداری

جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا:بلاول بھٹوزرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو ہمارے پاس ردعمل دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پانی روکنے کی بھارتی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ثابت ہوگیا، پاکستان امن، بھارت جنگ کی بات کرتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

جو خطے میں کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے اور ہم اپنے اس حق سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور ہمیشہ مذاکرات اور سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے، لیکن ہم نے کبھی ان حملوں کو بنیاد بنا کر جنگ چھیڑنے کی بات نہیں کی۔ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ تنازعات کا حل بات چیت سے ہونا چاہیے ۔ واضح رہے کہ 22مئی کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد جھوٹے الزامات پر بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا پاکستان نے بھرپور منہ توڑ جواب دیا

یہ بھی پڑھیں:پانی روکنا اعلان جنگ کے مترادف ہے، بلاول بھٹو زرداری

بھارت کے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا بھی ارتکاب کیا جس پر پاکستان نے پانی کو پاکستانی عوام کت لیے لائف لائن قرار دیتے ہوئے اس سے اپنے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ۔ بلاول بھٹو نے پاکستان کا موقف عالمی  برادری کے سامنے بھر پور انداز میں پیش کیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *